سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تاریخ آگئی  

Feb 03, 2023 | 18:15 PM

ایک نیوز: کیارا اپنے قریبی دوست ،ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری سے ہوگا جبکہ 7 فروری تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوگی، جس میں مہمانوں کیلئے 80 کمرے بک کروائے گئے ہیں اور اُن کی سہولت کیلئے مرسڈیز، جیک باراور بی ایم ڈبلیو سمیت 70 کاریں بک کروائی گئی ہیں۔
کیارا اور سدھارتھ کی شادی کئی مشہور نام بھی نظر آئینگے جن میں شاہد کپور، میرا راجپوت، کرن جوہر، ایشا امبانی اور منیش ملہوترا شامل ہیں۔

مزیدخبریں