لاہور کے تھانوں کے ایس ایچ اوز بدلنے کا فیصلہ   

Feb 03, 2023 | 18:09 PM

ایک نیوز : نگران حکومت کی جانب سے لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوزکی تبدیلی کے لیے لسٹیں تیار کرلی گئیں۔

 پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں تبدیلیوں پر ورکنگ مکمل کر لی ہے۔  

تعیناتی کی لسٹوں کو الیکشن کمیشن کی منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تمام تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25 مئی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر کئی ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا۔اب سابق دور حکومت میں ہٹائے گئے ایس ایچ اوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

مزیدخبریں