ایک نیوز :پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نےگورنر پنجاب کے خط کا جواب دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنے مطابق کی ہے ، یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی ازخود تحلیل ہوئی اور گورنر تاریخ نہیں دے سکتے ۔ میں نے وہ خط بھی دیکھا ہے جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے حیرانی ہوئی کہ گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کیلئے کہا ہے ۔
سبطین خان نے مزید کہا ہے کہ ایسا کرنے سے گورنر پنجاب نے آئینی ذمہ داری ادانہیں کی ، ایک بار پھر التجا ہے گورنر پنجاب عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔