شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
کیپشن: Shaheen Shah Afridi got married

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریب نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا۔اہل خانہ قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔