پشاور سانحہ، دھماکہ کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی، مسجد نمازیوں سے بھر گئی

Feb 03, 2023 | 16:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پشاور پولیس لائن خودکش دھماکہ کے بعد آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں مسجد نمازیوں سے کچاکچ بھر گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی متاثرہ مسجد میں دھماکہ کے بعد پہلی بار نماز جمعہ ادا کی گئی ہے۔ نماز جمعہ میں دھماکے میں ہونیوالے شہداء کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ متاثرہ مسجد نمازیوں سے کچا کچ بھری تھی اور مسجد سے باہر بھی نماز ادا کی گئی۔ نماز جمعہ میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ خیبرپختونخوا پولیس نےعوام کے تحفظ اور ملک کے دفاع اور دہشت گردی کی بیخ کنی کا حلف بھی اٹھایا ہے۔

پشاور دھماکہ میں بڑی پیش رفت بھی دیکھنے میں آئی ہے جس میں خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء اور ہیلمٹ وغیرہ بھی ملبہ تلے سے برآمد کر لئے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکے کے شہداکی تعداد101 سے تجاوز کر گئی۔ خود کش حملہ آور نے پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی تھی۔   پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھی۔ دھماکے سے پولیس لائنز کے اندر مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی تھی دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سکیورٹی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد کی پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے زخمی افراد کو نکالنے اور ہسپتال منتقلی کے عمل میں مصروف ہیں۔سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ دھماکے کا شکار پولیس لائنز کا علاقہ پشاور کا ریڈ زون ہے۔

مزیدخبریں