پی ٹی آئی ممبران سے لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل

سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز  کا تالا توڑ دیا گیا

ایک نیوز :پارلیمنٹ لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔4سابق ممبران فرخ حبیب ،شایدخٹک، شبیراحمدقریشی اور ظہوراحمد قریشی کے کمرے خالی کروا لیے گئے۔

 پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کروانے کا معاملہ،سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز  کا تالا توڑ دیا گیا۔ لاجز انتظامیہ نے فرخ حبیب کے کمرے سے سامان باہر نکال دیا۔پارلیمنٹ لاجز کی انتظامیہ  کی جانب سے سی بلاک کے تالے بھی توڑکرکمروں کاسامان باہرنکالاگیا۔

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کمرہ خالی کروانے کیلئے مہلت مانگ لی۔آپریشن میں انتظامیہ کو کسی قسم کی مہلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سوموار کے روز مزید کمرے خالی کروائے جانے کا امکان ہے۔8 سے زائد ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمرے خالی کردیئے۔

 واضح رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سےتحریک انصاف کے 120 سے زائد سابق ارکان قومی اسمبلی سے لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو  کی نگرانی  میں انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیاگیا۔

 مستعفی اراکین کی پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی رہائش گاہیں۔لاجز سے 120 فلیٹس تاحال خالی نہیں کرائے گئے،7 دن کا نوٹس دینے کے باوجود فلیٹس خالی نہیں کیے گئے تھے،فلیٹس خالی کرنے کے لیے بار بار کالز کی گئیں،آج بھی فائنل نوٹس دینے کے باوجود ارکان قومی اسمبلی نے فلیٹس خالی نہیں کیے۔ جس کے بعد مرحلہ وار فلیٹس خالی کرانے کے لیے عملدرآمد شروع کیا گیا۔

 واضح رہے کہ سی ڈی اے ڈاریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا تھا۔خط کے متن میں کہا گیا تھاکہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئےمعاونت کی جائے،پی ٹی آئی ڈی کے نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیاتھا،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن 2 بجے آپریشن کرنا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئیے اقدامات کیےجائیں.

اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر  سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے.