لال حویلی سے ملحقہ 6یونٹس کی کرایہ داری کا معاملہ،سماعت6فروری تک ملتوی

Feb 03, 2023 | 16:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لال حویلی سے ملحقہ چھے یونٹس کی کرایہ داری کا معاملہ، شیخ رشید احمد کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد اسلام آباد میں گرفتار ہیں، شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج مقرر ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث آج سماعت کے لئے پیش ہونا ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آج کی سماعت ملتوی کرکے آئندہ تاریخ مقرر کی جائے،درخواست زونل ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک دفتر دائر کی گئی ہے۔ شیخ رشید احمد کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔متروکہ وقف املاک نے سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی۔

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کرنے کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی تھی۔عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شیخ رشید کو ادویات اور کپڑے مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، گرفتار ہونے سے اب تک شیخ رشید سے ان کے اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا گیا۔ شیخ رشید کی صحت پر ہمیشہ تشویش رہتی ہے ، شیخ رشید سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں