پنجاب:15 حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سمیت عملےنےحلف اُٹھا لیا

 پنجاب:15 حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سمیت عملےنےحلف اُٹھا لیا
کیپشن: پنجاب:15 حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سمیت عملےنےحلف اُٹھا لیا

ایک نیوز: صوبہ پنجاب کے 15 حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران نے عہدے کا حلف  اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے قومی اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران سے حلف لے لیا۔صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 15حلقوں میں ضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔

ریٹرننگ افسران نے اپنے حلقے میں شیڈول کے مطابق آج پبلک نوٹس جاری کر دئیے۔ ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک وصول کئے جائیں گے۔ صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 15 حلقوں میں 16مارچ کو ضمنی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔