ایک نیوز: کرپشن، ٹیکس چوری اور مالی جرائم کے خلاف وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کر دیا۔حکومت نے ٹیکس چوری اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے بڑی کاروائی میں عدلیہ کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بڑی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کرلیا، بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن کے منظوری بھی دے دی،وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا۔وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس سے رجوع کیا۔ وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی رجوع کیا ہے۔
چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نامز کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیے گئے۔