ایف سی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم کے بعد صلح

Feb 03, 2023 | 15:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس اور ایف سی کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان  ایس پی ٹی نےصلح کروا دی ۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس اور ایف سی کے درمیان تصادم کے معاملے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں میں صلح کروا دی گئی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر نے دونوں فریقین میں صلح کروائی ہے گزشتہ رات دونوں فورسز کے جوان آمنے سامنے آگئے تھے۔ سیکرٹریٹ تھانے کی بیرک سے پولیس اہلکاروں کو سامان سمیت کوہسار منتقل کر دیا گیا ایف سی اہلکاروں کو تھانہ سیکرٹریٹ کی بیرک دے دی گئی۔

واضع رہے کہ کراچی میں پولیس اور پاکستان نیوی کے اہلکاروں کے درمیان تصادم اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک منٹ کی ویڈیو شیئر ہوئی تھی جس میں نظر آتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ڈنڈا اٹھائے ہوئے ہے جبکہ اس کے سامنے ایک مسلح باوردی اہلکار ہے۔
چند لمحوں کے بعد مزید باوردی اہلکار آتے ہیں اور آوازیں آتی ہیں کہ مار اس کو پکڑ کے جس کے بعد ایک باوردی اہلکار اپنی بندوق کا بٹ گھما کر پولیس اہلکار کو مارتا ہے، یہ پولیس اہلکار اپنی بندوق اس اہلکار کو مارتا ہے جس کے بعد باوردی اہلکار ایک اور پولیس اہلکار کی ٹانگوں پر بندوق مارتا ہے جس سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا اور اسکے سر پر چوٹ لگی تھی۔ 

مزیدخبریں