عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں غیرمعمولی کمی

Feb 03, 2023 | 14:55 PM

ایک نیوز: عوام کیلئے خوشخبری۔ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 132 ڈالر فی میٹرک تک کمی ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمت 48 روپے فی کلو تک کم ہوسکتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ قیمت 132 ڈالر فی میٹرک کم ہوگئی، اب اگر حکومت اقدامات کرے تو پاکستان میں قیمت 48 روپے فی کلو تک کم ہو سکتی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایل پی جی غریب کا فیول ہے لہٰذا حکومت سے فوری اقدامات کی درخواست ہے۔

اس سے قبل پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 24 گھنٹے کے دوران 2 مرتبہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید 59 روپے 60 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 700  روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

ایل پی جی بھی کئی شہروں میں نایاب ہوگئی ہے۔ اور بلیک میں 300 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہورہی ہے۔ زائد قیمت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز بھی ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیاگیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں60روپے فی کلواضافہ کردیاگیا۔

مزیدخبریں