ایک نیوز: طلباء کیلئے خوشخبری حکومت نے طلباء کیلئے بیرون ملک سکالرشپس اور 1 لاکھ لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےتقریب سے خطاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ سانحہ ہے کہ ہم 75 سال بعد بڑے معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان کی دو تہائی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کا مستقبل ان نوجوانوں کی طرح ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے ہی ملک کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ ان نوجوانوں پر انویسٹ کرنے میں ناکام رہے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت دینا ہوگی۔ یہ جنریشن پچھلی جنریشن سے بہت آگے ہے۔ میری نسل میں اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو میں اپنے والد سے پوچھتا تھا۔ آج کی نسل سے والد پوچھتا ہے کہ فون کیسے استعمال کرنا ہے اس میں کیا مسئلہ ہے۔ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ہے۔ ایک سو روپے سے دس ہزار روپے کی ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے۔ ساٹھ ہزار نوجوانوں کے پوگرام شروع کر رہے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو اگلے تین سالوں میں آئی ٹی سکلز کی تربیت دیں گے۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت دے رہے ہیں۔ ہم اعلی تعلیم کے مواقع بڑھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 75ویں سالگرہ کے موقع پر پچہتر ہزار سکالرشپ دے رہے ہیں۔ حکومت پی ایچ ڈی اور ماسٹر کے ہونہار طالبعلموں کو سکالرشپ دے گی۔ امریکا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ لینے والے طلبعلموں کو سکالرشپ دیں گے۔ برطانیہ کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والوں کے لیے بھی سکالرشپ دیں گے۔ یونیورسٹیوں میں اس سال ایک لاکھ لیپ ٹاپس دیں گے۔ پورے ملک میں دو سو پچاس سپورٹس کمپلیکس دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھلیوں کے فروغ کے لیے میں کالی کوٹھری کی جیل کاٹ آیا ہوں۔ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن یہ ہماری یوتھ کی صلاحتیوں کے آگے کچھ نہیں۔ اگر ہم اپنی برآمدات کو کم وقت میں ایک سو بلین ڈالرز تک لے جائیں تو آئی ایم ایف کی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔