نارروال میں پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

Feb 03, 2023 | 13:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   نارروال میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کے خلاف مسلم لیگ ق کے زیراہتمام  نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

رپور ٹ کے مطابق نارووال میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے گھر پ غیر قانونی اور بغیر کسی ایف آئی آر کے چھاپےمارنے پر پنجاب بھر کی طرح نارووال میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں چوہدری جنید نثار سندھو صدر پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ ضلع نارووال اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری افضال ورک اور جنرل سکریٹری رانا استخار نے شرکت کی۔ انکے ساتھ ساتھ نارووال یوتھ ونگ کے نوجوانوں بھر پور شرکت کی اور چوہدری پرویز الہی کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔

مسلم  لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نگران حکومت انتقامی کاروائیوں سے بعض آئے ورنا عوام ان کو سخت رد عمل دے گی اور یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں یہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے عوام انہیں مسترد کر چکی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-03/news-1675414219-9419.mp4

واضع رہے کہ   شیخوپورہ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پولیس چھاپے کے خلاف مسلم لیگ ق کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔  احتجاجی ریلی کی قیادت سابق مشیر وزیراعلی پنجاب شکیل عطا ورک نے کی  تھی۔ احتجاجی ریلی میں شرکاء نے ٹائروں کو آگ لگائی اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ سابق مشیر وزیراعلی پنجاب شکیل عطا ورک نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عمران خان اورپرویز الہی کی قیادت میں متحد ہیں۔امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔کارکنوں اورقیادت کے گھروں میں بلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہم نااہل حکومت کی غنڈہ گردی کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔

 گجرات میں کنجاہڑی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر   پولیس نے چھاپہ مارا  تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

مزیدخبریں