43 سابق اراکین کےاستعفوں کی منظوری کا معاملہ،سماعت جمعہ تک ملتوی

Feb 03, 2023 | 13:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پی ٹی آئی کے 43 سابق اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ،عدالت نے درخواست پر لگایا گیا آفس اعتراض ختم کرکےرجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 43 سابق اراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔عدالت نے درخواست پر لگایا گیا آفس اعتراض ختم کردیا،عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،درخواست میں الیکشن کمیشن،سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ریاض فتیانہ ، طارق صادق اور نصراللہ خان سمیت دیگر نے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے قبل ہی درخواست گزاروں نے اپنے استعفوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے استعفیٰ واپس لیے جانے کے باجود منظور کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئئنی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔عدالت استعفوں کی منظوری غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ضمنی الیکشن کروانے سے روکا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ کے لیے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں