سونے اور ہیروں سے آراستہ عروسی لباس کے چرچے، قیمت حیران کن

Feb 03, 2023 | 13:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سونے اور ہیروں  سے آراستہ عروسی لباس تیار کرنے والی کمپنی نے سوشل میڈیا پر منفرد  اورقیمتی عروسی جوڑے کا اشتہار دے کر  مصر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اشتہار میں  صارفین کو بتایا ہے کہ کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے جس کا وزن 9 کلو گرام ہے اور اس کی قیمت 15.7 ملین پاؤنڈ ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس فری ہے۔ اس کے علاوہ اس لباس کو سب سے پہلے آرڈر کرنے والے کو  10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ 
کمپنی نے صارفین کی توجہ عروسی جوڑے کی جانب کرواتے ہوئے کہا ہے کہ خالص سونے سے تیار کردہ اس لباس کی نمائش ایک میلے میں کی جائے گی۔  مصری صارفین کی جانب سے اس اشتہار پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مصری صارفین نے مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام کمپنی کی اس حرکت کا نوٹس لے کیونکہ کمپنی نے عوام کے جذبات مشتعل کیے ہیں۔ ایسے عالم میں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں مصری پاؤنڈ کی قدر گراوٹ کا شکار ہے ایسے  میں خالص سونے کے عروسی لباس کی پبلسٹی کسی طور زیب نہیں دیتی ہے۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو ہلکے انداز میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر برا ماننے والی کوئی بات نہیں کمپنی عروسی لباس کی شکل میں سونا فروخت کر رہی ہے۔کئی لوگ اپنی بچت کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں اور  وہ خالص سونے کا عروسی لباس خرید کر اپنی رقم محفوظ کر سکتے ہیں اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں۔

مزیدخبریں