ایک نیوز: ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، شمائل بٹ کو عہدے سےہٹانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل احتجاجا مستعفی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی احتجاجا مستعفی ہو گئے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز نے اپنا استعفی نگران وزیراعلی کو بھجوا دیا ہے۔ استعفے کے متن میں کہا گیاہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹا کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ ان حالات میں نگران حکومت کیساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
واضع رہے کہ 2019 میں شمائل بٹ کو گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے لطیف یوسف زئی کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا تعینات کیا گیا تھا۔ان کی تعیناتی کا اعلامیہ ایک ماہ قبل جاری کیا گیا تھا تاہم اس وقت وہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔