فیک پینشن اسکینڈل کیس، ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ملتوی

فیک پینشن اسکینڈل کیس، ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ملتوی

ایک نیوز: 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پینشن اسکینڈل میں ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں نیب نے جواب  عدالت میں جمع کروادیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس عامر ضیاء اسران سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس کے شریک ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر  کیس کی سماعت ہوئی  جس میں نیب نے جواب  عدالت میں جمع کروادیاہے۔ 

عدالت نے ملزمان کی وکلا کی درخواست پر ریفرنس 17 فروری تک ملتوی کردیا ہے۔ ریفرنس میں شریک ملزم خورشید چانڈیو امداد میمن اشرف جانوری و دیگر عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔ریفرنس میں شریک ملزم ریاض کھوسو، سفر سمیت 17 ملزمان نے اپنے اکاؤنٹ کا فارنزک کروانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے  ۔ ملزمان  کا کہناہے کہہمارے نام پر اکاؤنٹ کھولا گیا لیکن ہمیں پتا تک نہیں تھا۔ نیب  کا کہنا تھا کہ ملزم عامر اسران اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات تھے۔  ملزم پر جعلی پیشن اسکینڈل میں ملوث ہونےاور  قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

واضع رہے کہ نیب نے ملزم عامر اسران کو امریکہ سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا ۔ سابق ڈپٹی سیکرٹری خزانہ عامر ضیا اسران سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت کی گزشتہ سماعت پرنیب پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی جس کے بعد عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا تھا۔