محکمہ پولیس: کارڈ کے بغیر ملازمین کی دفاتر میں داخلے پر پابندی

محکمہ پولیس: کارڈ کے بغیر ملازمین کی دفاتر میں داخلے پر پابندی
کیپشن: Police Department: Ban on entry of employees without card into offices(file photo)

ایک نیوز: محکمہ پولیس پنجاب کی جانب سے ملازمین پر دفاتر میں داخلے کیلئے اہم شرط عائد کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی بھی پولیس ملازم کو دفاتر یا پولیس لائنز میں داخلے کیلئے سروس کارڈ اور شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ 

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر سرکاری  کارڈ ملازمین کو سرکاری دفاتر میں جانے سے روکنے کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس لائنز میں خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم پہن کر داخل ہوا۔ اگر خودکش بمبار کو پولیس لائنز پشاور کے گیٹ پر چیک کیا جاتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا۔ 

آئی جی پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فورسز کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔