لاہور:مرغی کےگوشت کےبعد انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا

Feb 03, 2023 | 12:47 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں مرغی کے ساتھ ہی ساتھ انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، مرغی کا گوشت اور انڈے عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق انڈوں کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

شہرمیں 25 سے 27 روپے میں فروخت ہونے والا انڈا اب 40 اور 45 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ایک درجن انڈوں کا ریٹ 310 روپے ہوگیا ہے جبکہ اڑھائی درجن انڈوں کی ٹرے جو پہلے 500 روپے میں دستیاب تھی، اب ساڑھے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نئے چاول کی قیمت 70 روپے اضافے سے 300، دال چنا 20 روپے اضافے سے 235 روپے ،دال مسور 20 روپے اضافے سے 255،0دال ماش دھلی 55 روپے اضافے سے 410، دال ماش چھلکا 40 روپے اضافے سے 370 اوردال مونگ چھلکا 30 روپے  اضافے سے 255 روپے،کالا چنا 25روپے اضافے کے ساتھ 235 روپے ، سفید چنا موٹا 75روپے اضافہ کے بعد 360روپے ، بیسن 30روپے اضافے کے ساتھ 255روپے فی کلو ہو گیا۔

 نئے نرخ ناموں کے مطابق کالے چنے 25 روپے اضافے سے 235 ، سفید چنے 80 روپے اضافے سے 360 ، دودھ 5 روپے اضافے سے 140۔ دہی 165 روپے، روٹی 15 روپےاور نان 25 روپے فروخت ہوگا،ڈپٹی کمشنر محمد علی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی کے مقابلے میں آمدن نہیں بڑھی جس سے مہنگائی کے اثرات ڈبل ہو گئے ہیں،پہلے ہی اشیائے خورونوش کی بلند قیمتوں نے قوت خرید ختم کر دی تھی اس پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام سے مسائل بڑھ جائیں گے۔

مزیدخبریں