ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چوہدری مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کو بیرون ملک جانے سے روکنے اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ اور دیگر کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم ، بھائی راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ زہر االٰہی نے دائر کی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے،اب ان کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ خارج کر چکی ہے،ایف آئی اے خلاف قانون اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس تحقیقات کر رہا ہے،ایف آئی اے کو تحریری طور ہر بھی جواب جمع کروا چکے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کیا جائے۔ عدالت نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔