محکمہ تعلیم نے تقرر و تبادلوں کی اجازت مانگ لی

محکمہ تعلیم نے تقرر و تبادلوں کی اجازت مانگ لی

ایک نیوز:  پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کے لیے محکمہ سکول ایجویشن پنجاب نے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجویشن پنجاب نے  تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہناہے کہ 3593 اساتذہ کو پروموشن کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ 2393 اساتذہ کو مشکل حالات کے باعث تبادلوں کی اجازت دی جائے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہناتھا کہ تبادلوں اور پروموشن کا عمل دسمبر سے جنوری میں مکمل کرلیا گیا تھا۔  الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث محکمہ تعلیم نے شیڈول کے مطابق 26 جنوری کو ٹرانسفر آرڈر جاری نہیں کی گئی۔

اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سروسز کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے محکمہ سروسز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے مرد و خواتین اساتذہ کی تعیناتیاں ہونی ہیں اور کالجوں میں متعدد مضامین کے لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسر سمیت مختلف کیٹگریز کے اساتذہ موجود نہیں ہیں۔

مراسلے کے مطابق چھٹی سے واپس آنے والے افسران اور اساتذہ کی تعیناتی کی بھی اجازت دی جائے جبکہ ایک گریڈ سے اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے اساتذہ کی بھی تعیناتیاں التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ہمیں نئی تقرریوں و تعیناتیوں کی اجازت چاہیے۔

واضح رہے کہ صوبہ بھر میں نگران حکومت بننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے