ایک نیوز: بھارتی ریاست بہار میں دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ایک نوجوان 500 لڑکیوں کے درمیان خود کو اکیلا پاکر بے ہوش ہوگیا۔ نوجوان کی شناخت شنکر کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں بارہویں جماعت کا طالب علم کمرہ امتحان میں 500 لڑکیوں کے درمیان خود کو اکیلا پا کر بے ہوش ہو گیا۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جب لڑکے نے دیکھا کہ کمرہ امتحان میں 500 لڑکیوں میں اکیلا پیپر دے گا تو بے ہوش ہونے سے پہلے اسے بخار ہو گیا۔
منی شنکر نامی اس لڑکے کی رشتہ دار کے مطابق شنکر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کے مطابق ’وہ امتحانی سنٹر میں گیا تو دیکھا کہ ہال لڑکیوں سے بھرا ہوا ہے، وہ نروس ہو گیا اور اسے بخار چڑھ گیا اور بے ہوش ہو گیا۔ علاج کے بعد شنکر کی طبیعت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کے ایک سکول میں 16 سالہ لڑکی حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث چل بسی۔ وہ ری پبلک ڈے ریہرسل میں مصروف تھی کہ اچانک گر گئی۔
اگرچہ اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مر چکی تھی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ریاست میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے لڑکی کی ہلاکت ہوئی۔
اسی طرح گزشتہ ماہ ایک اور 10 سالہ طالب علم منپادا میں اچانک گرا اور ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے اچانک موت واقع ہونے کی رپورٹ درج کی، جبکہ اس کے والدین نے پولیس سے تفتیش کرنے کی درخواست کی ہے۔