منڈی بہاءالدین: موٹرسائیکل سوار ملزمان کی وین پر فائرنگ، کنڈیکٹر جاں بحق

Feb 03, 2023 | 12:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منڈی بہاءالدین کے علاقہ شہانہ لوک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے وین کنڈکٹر جاں بحق ہو گیا ۔

رپوٹ کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقہ شہانہ لوک کا رہائشی 32 سالہ ثاقب شاہ ایک مسافر وین کے ساتھ بطور کنڈکٹر کام کرتا تھا اور  آج صبح وہ وین کے ساتھ جا رہا تھا کہ شہانہ لوک چوک میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزموں نے وین کو روکا اور ثاقب شاہ کے ساتھ تلخ کلامی کے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ورثا اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے پولیس تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کی ڈی ایس پی الطاف وڑائچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شکر گڑھ  ،شاہ غریب  میں ڈکیتی  کی واردات پیش آئی تھی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق باپ  زخمی ہو گیا تھا۔   مان پور کا رہائشی وسیم کباڑ کے گودام میں بیٹھا تھا  کہ اسے ڈاکوؤں نے دھر لیا  اور لوٹ مار شروع کر دی تھی۔ ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے نصیر احمد زخمی ہو گیا اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا تھا۔   

 راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو چھری کے وار شدید زخمی کر دیا تھا۔  ڈاکوؤں نے راہ گیر سے موبائل اور نقدی چھینے کی کوشش کی تو  شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  نوجوان  کے پیٹ میں چھری مار دی۔جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا۔زخمی شہری کو  ریسکیو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا تھا زخمی شہری کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی تھی جس کی عمر 23 سال تھی ۔  

مزیدخبریں