پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کاعمل شروع

Feb 03, 2023 | 12:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشگاہیں خالی کروانے کا معاملہ،مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے،لاجز انتظامیہ نے آپریشن کے لیے فورس طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مستعفی اراکین کی پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی رہائش گاہیں۔تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے اہلکار لاجز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔مقامی میجسٹریٹ لاجز خالی کرانے کے لیے پہنچ گئے۔

لاجز سے 120 فلیٹس تاحال خالی نہیں کرائے گئے،7 دن کا نوٹس دینے کے باوجود فلیٹس خالی نہیں کیے گئے،فلیٹس خالی کرنے کے لیے بار بار کالز کی گئیں،آج بھی فائنل نوٹس دینے کے باوجود اراکین نے فلیٹس خالی نہیں کیے،مرحلہ وار فلیٹس خالی کرانے کے لیے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے ڈاریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھ دیا گیا تھا۔خط کے متن میں کہا گیا تھاکہ آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئےمعاونت کی جائے،پی ٹی آئی ڈی کے نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو رہائشییں خالی کرنے کا نوٹس دیاتھا،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج دن 2 بجے آپریشن کرنا ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئیے اقدامات کیےجائیں.

اسد قیصر ، آفتاب جہانگیر  سمیت متعدد اراکین نے فل وقت تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے.

مزیدخبریں