عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: عمران خان کاضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سابقہ ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں،الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے،پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف   عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لیا،سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

واضح رہےکہ الیکشن کمشنر آفیسر نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کو پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

 گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا۔سابق وزیراعظم   عمران خان حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا  کریں گے۔  پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے ۔

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الیکشن میں حصہ نہ لینے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع  ہے۔