ایک نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈنے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے کپڑوں میں ملبوس5۔26 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقہ وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئےچمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت1.688ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔ یہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی یہ مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی روٹین کے مطابق مسافروں کو چیک کرتے ہوئے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھادوران تلاشی 26.5کلو گرام چرس برآمدکی۔
واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر اپنے عوام کی حفاظت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیکنگ کرتی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈزآئین اور قانون کے مطابق اپنا کام سمگلنگ اور منشیات کے خلاف جاری رکھے گااورپاکستان کومستحکم کرنے میں اپنا قانونی کردار کرتا رہے گا۔
دوسری جانب اے این ایف نےبھی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17 مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد کی ہے۔