وزیر اعلی سندھ کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ ، شہدا اور زخمیوں کیلئے مالی مدد کا اعلان

Feb 03, 2023 | 11:22 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ 

رپورٹ کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور  پولیس لین مسجد دھماکے میں  زخمی ہونے والوں  کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا شہداء کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان بھی کیا۔  وزیراعلیٰ کے ہمراہ مشیر مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری سہیل راجپوت بھی شامل تھے۔  جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے پشاور دھماکے کے شہداء کے یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-03/news-1675409520-4978.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-03/news-1675409520-3741.mp4

واضع رہے کہ   پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی تھی۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی تھی جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ۔دھماکے سے پولیس لائنز کے اندر مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا تھا۔  دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی ہےدھماکے کے 216 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکا نماز ظہر کے دوران پولیس لائنز کی مسجد میں ہوا تھا جس کے باعث مسجد میں موجود متعدد نمازی زخمی ہوئے ۔  پولیس لائنز صدر کا علاقہ ریڈزون میں ہے جو ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے جس کے قریب حساس عمارتیں بھی ہیں جب کہ سی ٹی ڈی کا دفتر بھی پولیس لائنز میں ہی ہے، اس علاقے میں پشاور پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا دفتر بھی ہے۔

مزیدخبریں