ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان اے پی سی میں نہیں جا رہے، عمران خان کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو وہ کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونا کلئیر ہوچکا ہے،قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے،الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کا پابند ہے،معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے،جمعرات کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا،آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان اے پی سی میں نہیں جا رہے، عمران خان کے خلاف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں تو وہ کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں،پشاور میں جو سانحہ ہوا اس پر افسوس ہے،تمام شہداء کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔آج کی عدالت کی کارروائی سے تقریباً واضح ہو گیا ہے کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے،
تمام تحریک انصاف کے امیدوار حلقوں میں تیاری پکڑیں۔
دریں اثنا عمران خان نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی شرکت پر رد عمل دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں حکومتی دعوت کو مسترد کردیا ہے۔
عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو پیغام دیا ہے کہ ہم الیکشن کے علاؤہ کسی آپشن پر بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔
عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھی ہے، پارٹی کا کوئی رہنماء اپیکس کمیٹی میں شرکت نہ کریں۔