ایک نیوز: گجرات میں بہن کو طلاق دینے کی رنجش ملزمان نے ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر پر اندھا دھن فائرنگ کی جس سے ڈاکٹر کو بارہ فائر لگے لیکن فائر لگنے کے باوجود ڈاکٹر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر تھانہ سول لائن میں خاتون سمیت دیگر ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
واضع رہے کہ لاہورکے علاقے جہانزیب بلا ک اقبال ٹاؤن میں بیوی کو طلاق دینے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے سابقہ داماد سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔تھانہ ملت پارک میں درج ایف آئی آر کے مطابق بلال بٹ نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو طلاق دی تو سسرالیوں نے دکان پر آ کر فائرنگ کر دی تھی۔جس کے نتیجے میں سابقہ داماد اور قریبی رشتے دار شہباز زخمی ہو گئےتھے۔
پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ 5 ملزمان عمر بٹ ،عاصم،حفیظ،ارسلان اور حسنین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تھا۔
شیخوپورہ میں بھی تھانہ فیکٹر ی ایریا کے علاقہ بدو میں طلاق دینے کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 1شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔ مقتول اشتیاق احمد کی شادی عبدالعزیز نامی شخص کی بہن کے ساتھ ہوئی تھی دونوں میاں بیوی میں اکثر گھریلوں لڑائی جھگڑا رہتا تھا اشتیاق احمد اپنی بیوی کو زبان درازی سے منع کرتا رہا اور اسطرح مشتعل ہوکر اشتیاق احمد نے اپنی بیوی کو طلاق دی ۔اشتیاق احمد گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک ہی ملزمان نے مقتول پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی فائرنگ کی زد میں آکر محمد اشتیاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔