پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دیدی

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف  نے خیبرپختونخوا میں آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج کی کال دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہناہے کہ  جمعے کے نماز کے بعد سیاسی وابستگی سے بالاترامن کے لئے عوام سڑکوں پر نکلیں اور خیبرپختونخوا کی عوام کسی کے جنگ کے خلاف اپنے امن کے لئے نکلیں گے۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ پشاور پریس کلب، مردان، مرغوز صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، مہمند، باجوڑ اور دیگر اضلاع میں مظاہرے کریں گے۔  شہدا کی قربانی کے بعد ہم نے یہ امن حاصل کیا ہے اور ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان سے اپیل ہے کہ نظریہ بعد میں سب سے پہلے ہمارا امن ہے۔ ہم نے لاشیں گننے کا انتظار نہیں کرنا ہے بلکہ مالاکنڈ کے عوام کی طرح خود اس کو روکنا ہے۔

مراد سعیدنے کہا کہ جمعے کے نماز کے بعد ہر پاکستانی اپنے شہر میں پر امن مارچ امن کے پرچم کے سائے تلے کرے۔