ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا:عمران خان

Feb 03, 2023 | 10:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کوتباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔

عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں  ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعےمعیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کیا۔

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔

مزیدخبریں