ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کوتباہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔
عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعےمعیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کیا۔
I dont recognise this Imported Govt installed thru conspiracy & horse trading. How can SS be so shameless given his govt's destruction in 10 mths of our economy & democracy with brazen fascism,end of fundamental rights & rule of law; & allowing terrorism to spread under its watch pic.twitter.com/RayXmy6PDC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023
عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔