بنوں: رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

بنوں: رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ
کیپشن: بنوں: رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

ایک نیوز: بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جسے پولیس نے پسپا کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ککیکی حدود میں قائم پولیس چوکی درے پل پر دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں دونوں اطراف سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، حملے سے پولیس چوکی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔