مٹیاری موٹروے  کرپشن کیس:نیب نے سابق صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین پکڑلیا

مٹیاری موٹروے  کرپشن کیس:نیب نے سابق صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین پکڑلیا
کیپشن: Matiari Motorway Corruption Case: NAB arrested the alleged frontman of the former provincial minister(file photo)

ایک نیوز: موٹروے منصوبے میں اربوں روپے کرپشن کیس میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کے میبنہ فرنٹ مین کو پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) نے موٹروے منصوبے میں اربوں روپےکی کرپشن کیس میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

مٹیاری موٹروے فنڈز میں سوا دو ارب روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا تھا،کرپشن کیس میں مجموعی طور پر اب تک 84 کروڑ 12 لاکھ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیس کے سلسلےمیں نیب نے حیدرآباد اور نواب شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ نیب نے مٹیاری موٹروے کرپشن کیس کی تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ میں مٹیاری موٹروے فنڈز میں کرپشن کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوپن بیئرر چیک سے نکالے گئے سوا دو ارب روپے کی ریکوری کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موٹروے کیلئے زمین خریدنے کی غرض سے ساڑھے چار ارب روپے رکھے گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے سندھ بینک کے افسر کی ملی بھگت سے سوا دو ارب روپے نکال لیے تھے۔