دوستی تک محدود رکھنے پر نوجوان کا لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ

دوستی تک محدود رکھنے پر نوجوان کا لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ

ایک نیوز : سنگاپور میں لڑکی کی جانب سے'فرینڈ زون'کرنے پر نوجوان نے لڑکی پرکروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں ایک دلچسپ فلمی واقعہ پیش آیا  جہاں کے کاشیگن نامی نوجوان اپنی دوست نورا تان کو پسند کرنے لگا لیکن جب اس نےدوستی کو ایک رشتے میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف دوستی تک محدود کر دیا۔ کے کاشیگن اور   نورا تان  2016 میں پہلی بار ملے تھے اوفر پھر ان میں اچھی دوستی ہوگئی لیکن پھر وہی ہوا جو اکثر فلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ،'دونوں میں سے ایک دوسرے کو پسند کرنے لگ گیا'۔ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا،دوست کے ساتھ وقت گزارتےگزارتے  نوجوان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اس نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کرنے کے لیے لڑکی سے اظہار محبت کیا لیکن نورا تان نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف  دوستی تک ہی محدود رکھنےکا فیصلہ کیا۔

لڑکی کی جانب سے انکار سن کر پہلے تو نوجوان نے اس فیصلے کو قبول کرنے کی کافی کوشش کی لیکن اس دوران مبینہ طور پر اس کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تو کےکاشیگن  نے جذبات کو ٹھیس اور ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکی کے خلاف 30 لاکھ ڈالرز ہرجانے کا مقدمہ کردیا جس کے بعد عدالت کیس  9 فروری کو عدالت میں پری ٹرائل کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔