شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

Feb 03, 2023 | 09:37 AM

ایک نیوز: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ کے نتیجہ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے۔ 

مزیدخبریں