قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کے نام فائنل

Feb 03, 2023 | 09:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کوچیز کے نام فائنل کرلیے ہیں۔  مکی آرتھر ڈائریکٹر کرکٹ، گرانٹ برنبرڈ ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف لانے کے لئے کوچیز سے رابطے کیے  اور 2 کوچیز سے مالی معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مکی آرتھر قومی ٹیم کے کرکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔

یاسر عرفات کو بولنگ کوچ بنائے جانے پر غور کیا جارہاہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ  نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں جزوقتی ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وہ جب قومی ٹیم کو دسیتاب نہیں ہوا کریں گے تو اس وقت یاسر عرفات ہی کوچنگ کے تمام معاملات دیکھا کریں گے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے حال ہی میں لیول فور کوچنگ کا امتحان پاس کرنے والےیاسر عرفات کوشین ٹیٹ کی جگہ پاکستان ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے پر بھی پی سی بی نے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کا جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے یاسر عرفات ریئائرمنٹ کے بعد انگلینڈ میں ہی اہلخانہ کے ساتھ شفت ہوگئے تھے۔ سابق آل راونڈر نے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزیدخبریں