ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا?محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا?محکمہ موسمیات
کیپشن: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا?محکمہ موسمیات

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پو ٹھو ہار میں ہلکی بارش جبکہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ میں منفی 11 سینٹی گریڈ جبکہ کالام، گوپس منفی 06، پارہ چنار منفی 05 ریکارڈ استور ، بگروٹ اور میر کھانی میں پارہ منفی  03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔