بنگلادیش: ریاست مخالف خبروں کی اشاعت، 191 نیوز ویب سائٹس بلاک

Feb 03, 2023 | 09:01 AM

ایک نیوز: حکومت نے آزادی اظہار رائے پر کاری ضرب لگادی۔ ریاست مخالف خبریں شائع کرنے پر 200 کے نزدیک ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت نیوز ویب سائٹس کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام میں 191 نیوز ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

بنگلا دیشی وزیراطلاعات کا کہناہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کے ’ڈیجیٹل سکیورٹی ایکٹ‘ کے تحت 2018 کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں