پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد، پیٹرول مزید مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد، پیٹرول مزید مہنگا
کیپشن: Sales tax imposed on petroleum products, petrol more expensive

ایک نیوز: حکومت نے غریب عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے ستائے عوام ہوجائیں تیار، پیٹرول مزید 30 روپے  مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

 اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر  دستیاب ہے۔