پاکستان میں مقیم چینی شہریوں  کی سیکیورٹی کیلئے ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

Feb 03, 2023 | 00:45 AM

ایک نیوز :پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایپ کے ذریعے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت کے نیشنل سیکیورٹی ونگ کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی ایپ بنانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطاںق ڈیجیٹل ایپ سے چینی باشندوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاسکے گی، پنجاب بھر میں 8 ہزار سے زائد چینی باشندے مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چینی باشندوں کے کثیر تعداد میں ہونے کے باعث سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مشکلات تھیں اسی لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایپ کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں