وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔
سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہ اس وقت چین میں موجود ہیں۔