آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی

آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی
(ایک نیوز نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس کی سماعت گیارہ فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، عدالت نے شہباز شریف کی حاضری لگوا کر جانے کی استدعا مسترد کردی ، کہا اگر آپ ضمانت پر ہوتے تو یہ سہولت دے سکتے تھے، مگر آپ ابھی کسٹڈی میں ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا احتساب عدالت میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کی، شہباز شریف اور جج صاحب کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا .

شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث جانے کی اجازت مانگی جسے عدالت نے مسترد کردیا،،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ قانونی تقاضا ہے آپکو سہولت نہیں مل سکتی، گواہوں کے بیانات قلمبند ہو رہے ہیں آپ کا موجود ہونا ضروری ہے.

عدالت نے نیب کے گواہ رضون حیدر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کو جراح کے لیے طلب کرلیا،، کمرہ عدالت میں آج کوئی بھی شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود نہیں تھا.

شہباز شریف کی پیشی پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گیے تھے، جوڈیشل کمپلیکس، سیکرٹریٹ اور ایم او کالج کیجانب سے آنے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا تھا.