پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات کرنا ہوں گے ، وزیر اعظم

پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات کرنا ہوں گے ، وزیر اعظم
کیپشن: Important steps have to be taken to secure water resources, Prime Minister

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدامات کرنا  ہوں گے ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹرسربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئےعالمی سطح پراقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، 2022 کے سیلاب نے پاکستان میں بہت تباہی مچائی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔