چین کے سفیر کی زرداری ہاؤس آمد، بلاول سے ملاقات

چین کے سفیر کی زرداری ہاؤس آمد، بلاول سے ملاقات
کیپشن: Chinese Ambassador arrives at Zardari House, meets Bilawal

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ زرداری ہاؤس جا پہنچے، جہاں دونوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافے پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔