دوسرا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے ہرا دیا  

دوسرا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سے ہرا دیا  
کیپشن: Second T20, Pakistan beat Zimbabwe by 10 wickets

ویب ڈیسک: 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق  بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57  رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے، برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔ 

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے  ایک، ایک وکٹ لی۔

زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے  چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا،اوپنرعمیربن یوسف  22، صائم ایوب  36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان آغا ، صائم ایوب ، عمیربن یوسف ، عثمان خان ، طیب طاہر ،عرفان خان ، جہانداد خان ، عباس آفریدی ، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔

اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔