بنگلادیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی  

بنگلادیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی  
کیپشن: A request has been filed to ban Indian TV channels in Bangladesh

ویب ڈیسک: حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے بھارت بنگلا دیش کے خلاف مسلسل منفی پروپیگینڈا کر رہا ہے۔

بھارت کے نجی نیوز ٹی وی چینلز پر بنگلا دیش کی عبوری حکومت کیخلاف  منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جن کی نشریات بنگلادیش میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

تاہم اب بنگلادیش کی ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں ایسے بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پٹیشن کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک آپریشن ایکٹ 2006ء کے تحت ملک کے معروف قانون دان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

ہائیکورٹ نے پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے اور جسٹس فاطمہ نجیب اور جسٹس سکدار محمود درازی پر مشتمل بینچ تشکیل دیدیا گیا۔

درخواست میں وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ سمیت بنگلا دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں انڈین چینلز اسٹار جلسہ ، اسٹار پلس، زی بنگلا اور ریپبلک بنگلا پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چینلز پر اشتعال انگیز خبریں دکھائی جا رہی ہی جو بنگلا دیشی ثقافت کیخلاف  مواد نوجوانوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینلز بغیر کسی اجازت نامے اور اخلاقی ضوابط کے  چلائے جا رہے ہیں۔