بہاولپور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

بہاولپور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: The bodies of 5 people were recovered from a house in Bahawalpur

 ایک نیوز:بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، ایک ہی گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک بند گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں، پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے مرنے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔
پولیس نے پراسرار طور پر قتل ہونے والوں کی شناخت کرلی گئیں، مقتولین میں 40 سالہ محمد کاشف، 36 سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13 سالہ عبداللہ اور 9 سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔
ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے، پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔