پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری  

پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری  
کیپشن: Change in school timings in Punjab, notification issued

ایک نیوز: پنجاب میں صبح 8:15 سے پہلے  سکول کھولنے پر پابندی  عائد، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے  سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا، سکولوں کے اوقات کا ر میں تبدیلی فوری نافذ العمل  ہوگی، تمام سرکاری و نجی سکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے ،خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔  

 ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ  کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں، سکول ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل درآمد کا پابند بنایا گیا ہے  ۔