نجی ایئرلائن کے جہاز میں بم کی  اطلاع ،مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں  

Dec 03, 2024 | 16:58 PM

ایک نیوز: اسلام آباد میں نجی ایئرلائن کے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع ملنے پر مسافروں اور انتطامیہ کی دوڑیں لگ  گئیں ۔  

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق سرچ کرنے پر اطلاع جھوٹ نکلی اطلاع دینے والے دونوں افراد گرفتار  کرلیا گیا ، دونوں مسافروں نے بھی اسی جہاز سے سفر کرنا تھا ،پرواز نے دو بج کر دس منٹ پر روانہ ہونا تھا ،دونوں دوستوں کو تیسرے دوست نے کال کرکے بم کی اطلاع دی تھی ،دونوں افراد کو کال کرنے والے ان کے دوست کی تلاش جاری  ہے۔  

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شاہ سمیت 8اراکین پارلیمنٹ بھی مسافروں میں شامل تھے ،نجی ائیر لائن کا جہاز اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا بم کی اطلاع کے بعد نجی ائیر لائن کی پرواز روک دی گئی ۔

ائیرپورٹ ذرائع  کا کہنا ہے کہ جہاز کی سوئپنگ اور سرچ جاری  ہے،مسافروں کا سامان اتار لیا گیا مکمل کلیرنس کے بعد جہاز روانہ کیا جائے گا ۔ 

طیارے میں ڈپٹی سپیکر سمیت آٹھ اراکین پارلیمنٹ اور 150 مسافر وں نے سفر کرنا تھا ،قومی اسمبلی نے بھی واقعہ کی تصدیق کردی۔  

مزیدخبریں